جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کے بینر تلے آج اننت ناگ جوائنٹ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کے دفتر کے احاطے میں اساتذه نے خاموش احتجاج کیا۔
انہوں نے کہا کہ کئی بار افسران کی نوٹس میں لانے کے بعد آج تک انکے دیرینہ مطالبات کو حل نہیں کیا گیا۔
گلوان میں فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: فوجی سربراہ
احتجاجیوں کے مطابق اگر چہ سرکاری احکامات کے مطابق ٹائم بانڈ پورا کرنے کے بعد تمام تر لوازمات کو پورا کیا گیا، تاہم ابھی تک انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ جسکی وجہ سے ایسے مستحق اساتذہ کے ساتھ ناانصافی روا رکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر سے ایک او ایس ڈی تعینات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس مسلے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔