ETV Bharat / state

عوام آلودہ پانی پینے کو مجبور

حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں قائم شول وانپورہ سے تعلق رکھنے والے لوگ پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔

عوام آلودہ پانی پینے کو مجبور
عوام آلودہ پانی پینے کو مجبور
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 6:49 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں واقع شول وانپور کے رہائش پزیر لوگوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث انہیں ندی نالوں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ علاقے میں پانی کی شدید قلت کا عالم یہ ہے کہ اسکولی بچے، ملازم اور تاجر پیشہ افراد بغیر نہائے گھروں سے نکل جاتے ہیں۔

عوام آلودہ پانی پینے کو مجبور

مقامی آبادی اپنی زروریات زندگی کے لئے اب ندی کا آلودہ پانی استعمال کرتے ہیں۔ علاقے کی کثیر آبادی اس ندی میں ہی کپڑے، برتن وغیرہ دھوتے ہیں جبکہ علاقے کے چھوٹے بچے اس میں نہاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مزکورہ ندی کے آس پاس گوبر اور کوڈے کرکٹ کے امبار پڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ندی کافی آلودہ رہتی ہے۔ اتنا ہونے کے بعد بھی گنجان آبادی والے علاقے کے رہائش پزیر لوگ یہ آلودہ پانی پینے کو مجبور ہیں۔ اُنہیں ہمیشہ اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ کہیں کسی وبائی بیماری میں مبتلا نہ ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: روزگار فراہم کرنے والا نوجوان

مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ پی-ایچ-ای کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا تھا تاہم متعلقین لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے فون پر ایگزیکوٹو انجینئر محمد حنیف سے بات کی اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنے محکمہ کے اہلکاروں کو شول وانپورہ علاقہ میں بھیجیں گے اور علاقہ میں جلد ہی پینے کے صاف کی بہالی کو یقینی بنائیں گے، تاکہ علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.