ETV Bharat / state

No Ambulance Service at Larnoo PHC: پی ایچ سی لارنو کو ایمبولینس سروس فراہم کیے جانے کا مطالبہ - لارنو، کوکرناگ

ضلع اننت ناگ کے لارنو، کوکرناگ کی ڈی ڈی سی ممبر نے پرائمری ہیلتھ سنٹر Primary Health Centre Larnoo, Kokernagمیں ایمبولنس سروس کے لیے فنڈس واگزار کئے ہیں، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر پرائمری ہیلتھ سینٹر کو ابھی ایمبولینس مہیا نہیں کی گئی۔

No Ambulance Service at Larnoo PHC: پی ایچ سی لارنو کو ایمبولینس سروس فراہم کیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 7, 2022, 2:53 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع اننت ناگ لارنو، کوکرناگ علاقے میں قائم پرائمری ہیلتھ سینٹر Primary Health Centre Larnoo, Kokernagمیں ایمبولینس خدمات میسر نہ ہونے کے باعث کثیر آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا No Ambulance Service at Larnoo PHCکرنا پڑ رہا ہے۔

پرائمری ہیلتھ سنٹر لارنو میں ایمبولینس فراہم کیے جانے کی مانگ

لارنو کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’23 حلقوں پر مشتمل لارنو میں قریب دو لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں، جنہیں طبی سہولیت پہچانے کی غرض سے علاقے میں دہائیاں قبل ایک طبی مرکز Primary Health Centre Larnoo, Kokernagقائم کیا گیا تھا جس میں آج کے ترقیاتی دور میں بھی ایمبولنس جیسی بنیادی ضرورت کا فقدان ہے۔‘‘

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ پی ایچ سی میں عارضی طور دوسرے ہسپتال سے لائی گئی ایک ایمبولنس رکھی گئی ہے جو، انکے مطابق، اکثر و بیشتر خراب رہتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لارنو بلاک کی ڈی ڈی سی ممبر نے پہلے ہی پی ایچ سی کے لئے اپنے فنڈ سے رقومات واگزار کئے ہیں، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر پرائمری ہیلتھ سینٹر کو ابھی تک ایمبولینس واگزار نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: Life Saving Ambulance Service in Ramban: رام بن میں جدید سہولیات سے لیس تین ایمبولنس کا افتتاح

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ ’’پی ایچ سی سے کسی مریض کو دوسرے ہسپتال منتقل کرتے وقت یا دیگر کسی ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو نجی یا پبلک گاڑیوں میں مریضوں کو اسپتال لے جانا پڑتا ہے۔‘‘

لوگوں نے گورنر و ضلع انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پرائمری ہیلتھ سینٹر کو ایک ایمبولینس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کثیر آبادی کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.