ETV Bharat / state

آئنو برا کے لوگ محکمہ آر ڈی ڈی پر برہم - محکمہ آر ڈی ڈی کے خلاف احتجاج

آئنو برا عشمقام کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزرنے والی ایک سڑک کی تجدید کاری بھی کی گئی لیکن اس میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا اور کچھ دن بعد ہی سڑک میں کھڈے ہوگئے ہیں۔

Residents of Ainoo Brah Ashmuqam protest against the RDD Department
آئنو برا کے لوگ محکمہ آر ڈی ڈی پر برہم
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:15 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے آئنو برا (پہلگام) کے باشندوں نے آج محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ حکام ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کر رہے ہیں۔

آئنو برا کے لوگ محکمہ آر ڈی ڈی پر برہم

انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے لئے جو بھی تعمیراتی کام منظور ہوتا ہے اس کو مقامی پنچ اور سرپنچ من مانی کر کے اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں جبکہ علاقے میں متعدد پڑھے لکھے افراد بے روزگاری کے شکار ہیں اور انہیں روزگار سے بھی محروم کیا جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں گزرنے والی ایک سڑک کی تجدید کاری بھی کی گئی لیکن اس میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا اور کچھ دن بعد ہی سڑک میں کھڈے ہو گئے اور اس طرح عوامی مشکلات حل ہونے کے بجائے بڑھ گئی۔

مذکورہ علاقے کے لوگ سراپا احتجاج ہیں کہ علاقے میں جو بھی ناقص تعمیراتی کام ہوئے ہیں اسکی تحقیقات کر کے کوتاہی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.