سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اننت ناگ کے اکن گام اچھہ بل علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب شاہنواز احمد شاہ ولد محمد یوسف شاہ کے رہائشی مکان سے آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔ Residential house gutted in Achabal Fire
انہوں نے بتایا کہ گرچہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششوں میں جٹ گئے تاہم مکان کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Fire In Tral آری پل ترال میں آگ کے واقعے میں ایک رہائشی مکان اور گاؤ خانہ خاکستر
یو این آئی