ETV Bharat / state

اننت ناگ: حاجتمند و مستحق افراد میں راشن کٹس تقسیم

author img

By

Published : May 27, 2020, 7:52 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقہ جات میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے حاجتمند و مستحق افراد میں راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔

اننت ناگ: حاجتمند و مستحق افراد میں راشن کٹس تقسیم
اننت ناگ: حاجتمند و مستحق افراد میں راشن کٹس تقسیم

ضلع اننت ناگ میں خیر عام ٹرسٹ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں حاجت مند و مستحق افراد میں راشن کٹس تقسیم کئے۔

ٹرسٹ کے صدر کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے چلتے عوام الناس کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور سبھی افراد کو اپنی استطاعت کے مطابق حاجتمند و مستحق افراد کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انکی تنظیم نے لاک ڈائون کے دوران تقریباً تین ہزار حاجتمند و مستحق افراد میں راشن کٹس تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے اس خدمت خلق کے اس جذبے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا عزم کیا۔

ٹرسٹ کے صدر کے مطابق اس وبائی صورتحال میں انکی تنظیم حاجتمند و مستحق افراد میں راشن کٹس کے علاوہ مریضوں کو ادویات بھی فراہم کرتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن کے دوران حاجتمند و مستحق افراد کی مدد کے لیے کئی غیر سرکاری تنظیموں کے علاوہ نجی اداروں اور عام شہریوں نے قابل رشک کام انجام دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.