ETV Bharat / state

Seminar on Women Empowerment: اننت ناگ میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سمینار اور ریلی کا اہتمام - گرلز ہائیر سیکنڈری، رانی باغ، اننت ناگ

ضلع انتظامیہ اننت ناگ اور اننت ناگ لائبریری کے اشتراک سے منعقدہ سمینار کے دوران مقررین نے ایک مضبوط معاشرے کے لیے خواتین کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ا
ا
author img

By

Published : May 10, 2023, 12:34 PM IST

Updated : May 10, 2023, 6:47 PM IST

خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے سیمینار، ریلی منعقد

اننت ناگ (جموں و کشمیر): گرلز ہائیر سیکنڈری، رانی باغ، اننت ناگ اور ڈسٹرکٹ لائبریری اننت ناگ کے اشتراک سے راجہ رام موہن رائے کے 250ویں یوم پیدائش کے موقعے پر راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن (RRLF) نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالہ سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے ایک سمینار اور ریلی کا انعقاد عمل میں لایا۔

تقریب کے مہمان خصوصی، سی ای او اننت ناگ، کمل کشور نے سمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’خواتین کا ایک مضبوط معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ہے اور انہیں با اختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے ساتھ ساتھ سماج بھی مضبوط و مربوط بن سکے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط معاشرے کے لیے خواتین کا بااختیار ہونا ناگزیر ہے۔

مہمان خصوصی، لائبریرین، ڈسٹرکٹ لائبریری اننت ناگ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کے دور میں خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی نظر آ رہی ہیں، جو کہ راجہ رام موہن رائے اور دیگر سماجی مصلحین کی کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک آج بھی جاری ہے تاہم ماضی کے مقابلے میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ریلیز اور سیمنارز کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ خواتین کو بھی مردوں کے برابر حقوق ہر ایک شخص کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے میزبان انسٹی ٹیوٹ رانی باغ کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع لائبریری اننت ناگ سے استفادہ کریں کیونکہ یہ جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ انہوں نے طالبات سے کتب بینی کا ذوق و شوق پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: Programme on Women Empowerment: اوڑی میں ’وومین امپاورمنٹ اینڈ اوئیرنس‘ پروگرام منعقد

ادھر، GGHSS اننت ناگ کی طالبات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معاشرے کی تعمیر میں خواتین کے کردار پر تبادلہ خیال کیا اور خواتین کے لیے ہر شعبے میں مساوی مواقع کی وکالت کی۔ طالبات نے رانی باغ ہائیر سیکنڈری اسکول، لال چوک سے مہندی کدل تک ایک ریلی بھی برآمد کی۔ ریلی کو چیف ایجوکیشن آفیسر کمل کشور نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی لال چوک سے ہو کر ڈسٹرکٹ لائبریری اننت ناگ کے احاطے میں اختتام پذیر ہوئی۔

Last Updated : May 10, 2023, 6:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.