ETV Bharat / state

Rain disrupts life in kashmir کشمیر میں بارشوں کے سبب معمولات زندگی متاثر - Rains disrupt life in kashmir

وادی کشمیر میں گزشتہ دو روز سے ہو رہی مسلسل بارشوں کے سبب معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے، موسلا دھار بارشوں کے سبب سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی، وہیں بارشوں کے سبب ریل خدمات بھی متاثر ہوئی ہے۔

کشمیر میں بارشوں کے سبب معمولات زندگی متاثر

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 3:47 PM IST

کشمیر میں بارشوں کے سبب معمولات زندگی متاثر

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : وادی میں گزشتہ دو روز سے پہاڑی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف عام زندگی متاثر ہوئی ہے بلکہ ٹریفک اور ریل خدمات اور امرناتھ یاترا میں بھی خلل پڑا ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے سبب رام بن کے مہر، پنتھیال اور دیگر کئی مقامات پر سرینگر جموں شاہراہ پر چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے مکمل طور بند کر دیا گیا۔ پہاڑ کھسکنے اور لینڈ سلائڈنگ کے بعد حکام نے فوری طور پر نو یوگا ٹنل کے آر پار ٹریفک کو روک دیا ہے تاہم حکام کی جانب سے سرینگر جموں شاہراہ سے ملبہ ہٹا لیا گیا اور فی الحال جزوی طور پر یک طرفہ ٹریفک کو قدیم ہائے وے سے بحال کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے متاثرہ مقامات پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے عملہ اور مشینریز کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مقامات پر سرعت سے کام شروع کیا گیا ہے، جوں ہی شاہراہ کو صاف کیا جائے گا دونوں طرف سے ٹریفک کو بحال کیا جائے گا۔ وہیں، ضلع اننت ناگ کے ہلر ریلوے اسٹیشن پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے قاضی گنڈ سے بانہال ریلوے خدمات کو احتیاطی طور پر فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: srinagar jammu highway traffic suspended: سرینگر جموں شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک معطل

ادھر، مسلسل موسم خراب رہنے کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو دوسرے روز بھی معطل کر دیا گیا، یاتریوں کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے مقدس گھپا کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وادی کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے یاترا وادی کے دونوں راستوں بالتال اور پہلگام سے معطل کر دی گئی ہے۔ یاتریوں کو فی الحال بیس کیمپس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم خوشگوار ہونے کے بعد یاتریوں کو گپھا کی جانب جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra Suspended خراب موسم کے باعث دوسرے دن بھی امرناتھ یاترا معطل

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی میں 9 جولائی تک موسم خراب رہنے کی پیشن گوئی کی ہے، مسلسل بارشوں کے سبب ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.