اننت ناگ: بھارت کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اسی سلسلہ میں جنوبی ضلع اننت ناگ میں ہفتہ کو جزوی ہڑتال رہی اور لوگوں نے احتجاجی مارچ کیا۔ Protestors Demand Action Against Nupur Sharma مظاہرین نے لال چوک سے احتجاجی جلوس برآمد کیا جو قصبہ کے مختلف بازاروں سے گزر کر مٹن چوک میں پر امن طور اختتام پذیر ہوا۔
احتجاج میں شامل مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے والے افراد خصوصا نوپور شرما کو سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کر رہے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا ’’آئے دن پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز بیانات سامنے آرہے ہیں۔ Protest Against Nupur Sharma in Anantnag پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے محسن ہیں اور ان کے خلاف اس طرح کے توہین آمیز کلمات برداشت نہیں کیے جا سکتے۔‘‘
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ’’اگر ایسے غیر مہذب افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو مستقبل میں اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج درج کیے گئے جبکہ دارالحکومت سرینگر جب کہ قومی دارالحکومت دہلی سمیت کئی شہروں میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔