ETV Bharat / state

Smart Meter Installation اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف خواتین کا زبردست احتجاج - اننت ناگ میں خواتین کا احتجاج

اننت ناگ کے اشاجی پورہ علاقے میں لوگوں نے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کیے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرس سے انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Smart Meter Installation
اننت ناگ میں سمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف خواتین کا زبردست احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 8:54 PM IST

اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف خواتین کا زبردست احتجاج

اننت ناگ:محکمہ بجلی کی جانب سے اننت ناگ میں اسمارٹ میٹر لگانے کے خلاف آشاجی پورہ علاقے میں منگل کے روز خواتین نے محکمہ کے خلاف زبردست احتجاج مظاہرہ کیا۔احتجاجیوں کے مطابق محکمہ پی ڈی ڈی کے اہلکار علاقے میں اسمارٹ میٹرس لگانے آئے تھے۔ وہیں علاقے کے لوگوں نے اس اقدام کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ احتجاج میں زیادہ تر خواتین سڑکوں پر جمع ہوئیں۔ مظاہرین نے پی ڈی ڈی اور سرکار کے خلاف نعرے بازی کی اور اننت ناگ ڈبرنہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک روک دی۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ غریب ہیں اور ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اور دوسری جانب اسمارٹ میٹرس سے پیدا ہونے والے بلوں کو وہ برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ان میٹرس کو لگانا چاہتی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ ان گھرانوں میں لگائیں جو بل برداشت کر سکتے ہیں۔ ایک خاتون مظاہرین نے کہا یہاں زیادہ تر لوگوں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمارے بچے بے روزگار ہیں، جس کی سبب وہ اسمارٹ میٹرس سے پیدا ہونے والے بھاری بل ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کی اجازت نہیں دیں گے۔ اور اگر محکمہ انہیں مجبور کریں گا تو وہ احتجاج میں شدت لائے گے۔
دوسری جانب محکمہ پی ڈی ڈی کے سینئر پروجیکٹ مینیجر نے کہا کہ لوگوں میں اسمارٹ میٹرس کے بارے میں غلط فہمیاں ہیں اور ان میٹرس سے کوئی بھاری بل نہیں بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اہلکار لوگوں کو سمجھانے آئے تھے لیکن کوئی احتجاجی سمجھنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹرس سے بجلی کی سپلائی میں بہتری آئی گی۔لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ علاقوں میں لوگ اس پیش رفت کی مخالفت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بعد میں نائب تحصیلدار اننت اور پولیس نے مداخلت کر کے سڑک پر ٹریفک کو بحال کر دیا۔ وہیں احتجاجیوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی، تاکہ لوگوں کو پریشانی سے چھٹکارا مل جائے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا تھا کہ اسماٹ میٹرس کی تنصیب پر جموں اور کشمیر کے لوگ مخالفت کر رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود بھی بی جے پی حکومت عوام کی بات نہیں سن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی ان کی جماعت جموں و کشمیر میں اقتدار میں آئے گی، تو وہ اسمارٹ میٹرس کو دریائے جہلم اور توی میں پھینکے گے تاکہ عوام کو ان سے نجات ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.