ETV Bharat / state

غیر قانونی قبضہ کے خلاف لوگوں کا احتجاج - ھیڑ بکریاں چرانے سے اعتراض

لوگوں کا الزام ہے کہ غیر قانونی قبضہ کرنے والے شخص کو محکمہ کے چند ملازمین کی پشت پناہی حاصل ہے۔

آبادی کو مشکلات کا سامنا
آبادی کو مشکلات کا سامنا
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 8:11 PM IST

ضلع اننت ناگ کے چھترگل چاکلی پورہ کے لوگوں نے محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر دفتر بجبہاڑہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آبادی کو مشکلات کا سامنا

احتجاجیوں کا الزام ہے کہ مذکورہ علاقہ میں ایک مقامی شخص نے تقریبا تین سو کنال جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص علاقہ کی عوام کو مویشی اور بھیڑ بکریاں چرانے سے اعتراض کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ کی پوری آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو متعلقہ محکمہ کے اعلی عہدیداروں کی نوٹس میں لانے کے بعد بھی کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

البتہ محکمہ کی جانب سے ایک گاؤ خانہ کو منہدم کیا گیا جبکہ رہائشی مکان کو ابھی تک مسمار نہیں کیا گیا۔ ان کا الزام ہے کہ غیر قانونی قبضہ کرنے والے شخص کو محکمہ کے چند ملازمین کی پشت پناہی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام آلودہ پانی پینے کو مجبور

احتجاجیوں نے متعلقہ محکمہ سے مذکورہ شخص کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔

ادھر فارسٹ کنزرویٹر ساوتھ سرکل توحید احمد دیوا نے کہا کہ مذکورہ شخص کا ایک ڈھانچہ منہدم کیا گیا ہے۔ البتہ رہائشی مکان اور دیگر اراضی کی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔غیر قانونی پانے کے فورا بعد پولیس کی مدد سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کے لئے پر عزم ہے۔ جس کے مدنظر ابھی تک ہزاروں کنال اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے چھڑایا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے کہا کہ 'ہم نے اس تعلق سے کاروائی کی ہے اور غیر قانونی قبضے پر بنی عمارت کو منہدم کیا ہے۔ ہم آگے بھی اس طرح کی کاروائی کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.