جنوبی کشمیر کے ضلع انت ناگ کے ایس ڈی ایم ڈورو غلام رسول وانی کے ساتھ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اجرو قاضی گنڈ کے مقام پر فوج کی مبینہ زیادتی کے خلاف محکمہ ریونیو کے ملازمین نے اننت ناگ کے ڈی سی آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ملازمین نے گورنر اور فوجی انتظامیہ سے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
احتجاجی ملازمین نے نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر فوج نے نہ صرف ایس ڈی ایم ڈورو کی گاڑی کو روکا بلکہ ان کے ساتھ مبینہ زیادتی بھی کی گئی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملوث سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔