جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع کے ساتھ آج اچھہ بل اننت ناگ میں بھی آیوشمان بھارت صحت یوجنا کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ ملحقہ علاقوں سے آئے مقامی باشندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ متعلقہ افسران نے عام لوگوں کو آیوشمان بھارت صحت یوجنا کے حوالے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملیے جموں و کشمیر کی پہلی خاتون بس ڈرائیور سے
اس موقع پر لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی حکومت کے شکر گزار ہیں کیونکہ بہت سارے لوگ جو غریبی کی سطح کے نیچے زندگی گزارتے ہیں بیماریوں میں مبتلا ہونے کے بعد پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج کروانے کے لیے ترستے تھے، اب اس اسکیم سے سب لوگ استفادہ حاصل کر سکیں گے۔