ETV Bharat / state

پرنسپل سیکریٹری ڈیولپمنٹ دھیرج کمارنے اننت ناگ کا دورہ کیا - ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل

پرنسپل سیکریٹری ڈیولپمنٹ دھیرج کمار گپتا نے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز ودیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ جمعرات کے روز اننت ناگ کا دورہ کیا۔

پرنسپل سیکرٹری ڈیولپمنٹ دھیرج کمارنے اننت ناگ کا دورہ کیا

author img

By

Published : May 27, 2021, 10:34 PM IST

انہوں نے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منعقدہ اجلاس کے دوران متعلقہ یو ایل بی افسران اور ممبران کے ساتھ شہری علاقوں میں مجموعی ترقیاتی منصوبوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا، ایم سی اے صدر ہلال احمد شاہ و دیگر کئی سرکاری محکموں سے وابستہ افسران موجود تھے۔

اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلرز نے مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلی جانکاری فراہم کی۔

وہیں متعلقہ منصوبوں سے جڑے کئی مطالبات کو اجاگر کیا گیا اور ان کے مطالبات کو جلد حل کرانے کی اپیل کی گئی، تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری اور مقرہ مدت میں ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

پرنسپل سکریٹری نے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے تمام مستحق افراد کو مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں کے دائرے میں لانے پر زور دیا۔

گپتا نے متعلقہ افسران اور ایجنسیوں سے کہا کہ وہ کام کی رفتار میں تیزی لائیں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ورکنگ سیزن کا موثر استعمال کریں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ صفائی ستھرائی کے انتظام کو یقینی بنائیں، خاص طور پر کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران ماحول کو صاف و شفاف رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یُوٹی کے میٹروپولیٹن علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے محکمہ کے پاس کافی فنڈز دستیاب ہیں۔

گپتا نے اننت ناگ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے میگا پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ وہیں یہاں کے قدرتی چشموں کی تجدید و مرمت، اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے، میریج اور کمیونٹی ہالز کو بڑھاوا دینے کی بھی منظوری دی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.