روہت کنسل نے اننت ناگ میں پاور سیکٹر اور مرکزی حکومت کے تعاون سے چلنے والی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔
پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے آج اننت ناگ اور کولگام کے ضلع ترقیاتی افسران کے ساتھ بجلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں بجلی کے شعبے کے تحت مرکز کے زیر اہتمام چلنے والے متعدد اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔
اس کے بعد ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ وقت پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بجلی کا غلط استعمال نہ کریں اور بجلی کے بل بروقت ادا کریں۔
اس موقع پر روہت کے مطابق بجلی کی فراہمی میں گذشتہ کے مقابلے میں اس برس بجلی کی فراہمی میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سوپور کو چھوٹا لندن بنانے کا بی جے پی کا وعدہ، تانگہ ریلی کا انعقاد
انہوں نے بتایا گیا کہ میر بازار گرڈ اسٹیشن لائن کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
پرنسپل سکریٹری نے اننت ناگ اور کولگام دونوں اضلاع میں بجلی کے شعبے میں مرکزی سرپرستی میں چلنے والی اسکیموں کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مٹینگ میں ڈی سی اننت ناگ، ڈی سی کولگام کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
آخر میں روہت کنسل نے میر بازار گرڈ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔