جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان دنوں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ آج ضلع ترقیاتی کمشنر کلدیپ کرشن سدھا کے زیر قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے تیاریوں کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ میں ایس پی اننت ناگ، سیول ڈیفینس، محکمہ مال، محمکہ اریگیشن و فلڈ کنٹرول کے افسران اور دیگر اعلی افسران شامل تھے۔
متعلقین کو دریائے جہلم و دیگر ندی نالوں کے کناروں کی ضروری مرمت کرنے کہ ہدایت دی گئی۔ اس دوران سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی گئی۔
اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کسی بھی امکانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور ضلع کے افسران کو بھی اس حوالے سے مکمل ہدایات دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کچھ روز بعد برسات کا سلسلہ شروع ہو گا، ایسے میں متعدد علاقے سیلاب کا شکار ہو سکتے ہیں۔
وہیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ بھرپور کوشش تو کرتی ہے، لیکن عام طور پر ناکام ہی رہتی ہیں۔