پورے کشمیر کے ساتھ ساتھ آج ضلع اننت ناگ میں بھی کاروباری سرگرمیاں دیکھنے کو ملی۔ ضلع اننت ناگ میں کورونا کی وبائی صورتحال کے دوران کئی علاقوں سے گراں فروشی کی شکایات موصول ہو رہی تھی۔
سبزیوں اور گوشت کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں۔ جو عام لوگوں کے برداشت سے باہر ہے۔ عام لوگوں کے مطابق اس وقت منٹ چھ سو روپے، مرغ 150 روپے فی کلوگرام کے حساب سے بھیجا جا رہا ہے، جبکہ گورنمنٹ نے گوشت کی قیمت پہلے ہی 450 روپے اور مرغ 90 روپے فی کلوگرام کے حساب سے مقرر کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت شاہ ہمدانؒ کی زیارت گاہ عقیدت مندوں سے خالی
ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودری کی قیادت میں ایک ٹیم نے مارکیٹ کا جائزہ لیا۔ سندیپ نے مارکیٹ چیکنگ کے دوران کئی دکانداروں سے ریٹ لسٹ طلب کیا اور دکانداروں سے اپیل کیا کہ سرکار کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اپنا سامان فروخت کریں۔
اس دوران عوام سے بھی گزارش کی گئی کی وہ سرکار کی جانب سے مقرر شدہ نرخوں ناموں کے مطابق ہی خریداری کریں اور ماسک اور سوشل ڈیسٹنسنگ کا خاص خیال رکھا جائے۔