ETV Bharat / state

اننت ناگ میں منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار - Kashmir news

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اننت ناگ کے سرنل علاقے میں منشیات فروشی کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار
اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 7:52 PM IST

منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس کی ایک ٹیم نے سرنل کے مقام پر ایک ناکہ قائم کیا، جس کی سربراہی اننت ناگ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کر رہے تھے۔

ناکہ پر تلاشی کاروائی کے دوران دو افراد کے پاس 35 کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد کی گئی، جن کی شناخت لونہ پورہ مٹن کے رہنے والے عاقب احمد بٹ ولد گل محمد بٹ اور سرنل بالا کے رہنے والے مصطفیٰ والی عرف بٹہ ڈان ولد غلام نبی وانی کے طور پر ہوئ ہے۔

دونوں افراد کو گرفتار کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت اننت ناگ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔

لوگوں کی جانب سے پولیس کے اس قدم کی سراہنا کی جا رہی ہے۔ پولیس نے عوام سے منشیات مخالف مہم میں عوام سے تعاون کی اپیل کی تاکہ سماج کو منشیات کی بدعت سے پاک کیا جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.