ڈسٹرکٹ پنچایت افسر اننت ناگ کے مطابق ویری ناگ اور شاہ آباد بلاکس کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی )پنچایت اور یو ایل بی کے ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لیے 11 امیدوارں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔
چوتھے مرحلہ کے لیے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 23 نومبر تھی۔ جن امیدواروں نے نام واپس لیے ہیں ان میں ،ڈی ڈی سی نشستوں کے لئے 2،سر پنچ کے لئے 3، پنچ کے لیے 4 اور یو ایل بی کے لئے 2 شامل ہیں۔ 7 دسمبر کو چوتھے مرحلہ کے انتخابات کے لیے کل 129 امیدوار میدان میں ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات رواں ماہ کی 28 تاریخ سے ہونے والے ہیں۔ یہ انتخابات 8 مراحل میں ہونگے۔ جبکہ ووٹنگ کی گنتی 22 دسمبر کو ہوگی۔