لوگوں کا کہنا ہے علاقے میں ٹرانسفارمر کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں گھپ اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔
لوگوں کے مطابق بجلی میسر نہ ہونے کے سبب ان کے بچوں پڑھائی کافی متاثر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گاوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔
بجلی کا بوسیدہ نظام ہونے کی وجہ سے لوگوں میں حادثات کا خدشا لگا رہتا ہے۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے کئی بار یہ معاملہ محکمہ پی ڈی ڈی کی نوٹس میں لایا۔ تاہم ابھی تک مذکورہ محکمہ نے نوبوگ کے لوگوں کی فریاد کو نظرانداز کیا گیا۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کو بجلی کا ایک نیا ٹرانسفارمر واگذار کیا جائے۔ اور ترسیلی لائن کے ساتھ ساتھ بجلی کے کھمبے بھی نصب کئیں جائیں تاکہ ان کی مشکلات کا حل ہو سکے۔