جموں و کشمیر میں گزشتہ دو روز سے جاری برفباری کے سبب وادی میں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، برف باری کی وجہ سے جہاں بجلی پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے وہیں اننت ناگ کے متعدد علاقے خاص کر مرہامہ، واگہامہ اور دیگر دیہی علاقوں کی سڑکوں سے برف بھی نہیں ہٹائی گئی ہے۔
رابطہ سڑکوں پر برف جمع ہونے سے متعدد علاقوں کا رابطہ بھی ضلع کے صدر مقام اننت ناگ سے منقطع ہو گیا ہے، جس کے سبب عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
رابطہ سڑکوں کے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو جہاں عبور و مرور میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں سب سے زیادہ مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس وجہ سے لوگوں نے انتظامیہ سے جلد از جلد رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: