جنوبی ضلع اننت ناگ کے دچھنی پورہ بلاک سے ڈی ڈی سی انتخابات کے امیدوار اور کانگریس کے سینیئر رہنما عرفان احمد بٹ عرف عرفان کلرو نے کہا کہ کانگریس ایک واحد ایسی جماعت ہے جو ریاست کو تمعیر و ترقی کی طرف گامزن کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے اقتدار کے دوران ریاست میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا۔
عرفان نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کا خیر مقدم کرتے ہیں جنہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیا۔ جمہوریت میں ہر ایک کا حق بنتا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لے سکے۔ تاہم سیاسی جماعتوں کو تعمیر و ترقی کی طرف جانب زیادہ سے زیادہ اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔
عرفان کلرو دچھنی پورہ کے سریگفوار، ودائی و دیگر مختلف علاقوں میں اپنے حامیوں سے ملاقات کرنے گئے تھے۔