مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیشے نظر آج آٹھویں اور آخری مرحلے کے تحت اننت ناگ کے بجبہاڈہ بلاک کے لئے آج صبح سے ہی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص اب اقتدار میں آئے گا انہیں وہ قبول ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ آج ہم تعمیر وترقی کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں، ہمیں امید ہےکہ آج تک ہمیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ اب ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ہمیں ان مشکلات سے چھٹکارا مل جائے گا اور ہمارے علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
واضہ رہے کہ بجبہاڈہ بلاک کی نشست کے لئے 8 اُمیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے چار کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے، جبکہ چار آزاد اُمیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔