اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں اہانت رسول کے خلاف مکمل ہڑتال و احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کررہے مظاہرین نے کہا کہ ''ہم اپنی ذات پر کچھ بھی برداشت کرسکتے ہیں مگر ہم ہمارےﷺ کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ ہماری جان و مال قربان ہمارے نبی پر قربان۔۔۔'' جن کے لیے دنیا بنی اور جو دنیا کے لیے امن کا پیغام لے کر آئے اور کچھ شرپسند عناصر کے متنازع بیان سے پوری مسلم امت کے جذبات مجروح ہوئے ہیں Demand for arrest of Nupur Sharma in Achha Bill area of Anantnag۔
احتجاج کر رہے لوگ متنازع بیان بازی کرنے والوں کے لیے سزا کی مانگ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما اور ان کا ساتھ دے رہے جموں کے آشیش کوہلی کے خلاف جلد از جلد قانونی کارروائی کر کے پی ایس اے لگانے کی مانگ کی۔ احتجاج میں شریک مردو زن اور بزرگوں کی ایک ہی مانگ تھی کہ متنازع بیان دینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لا کر سرکار اس بات کو یقینی بنائے کے آئندہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح نہ کر سکے۔
مزید پڑھیں:
- A Youth protests alone in Malegaon: توہین رسالت معاملے پر مالیگاؤں میں ایک لڑکے کا تن تنہا احتجاج
- Former JK Bureaucrat on Nupur Sharma: 'مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے'
- Kolkata Police Summons Nupur Sharma: کولکاتا کے نارکل ڈانگہ تھانہ نے نوپور شرما کو سمن جاری کیا
احتجاج میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شامل تھیں اور تمام مظاہرین نے نپور شرما کے متنازع بیان کی بھرپور الفاظ میں مذمت بھی کی اور سرکار سے مانگ کی کہ ان شرپسند عناصر کو اور ان کے مدد گاروں کو جلدی سے گرفتار کیا جائے اور سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے۔