ETV Bharat / state

اننت ناگ: 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی پر لوگوں کا ردعمل

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 11:05 PM IST

جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کے بعد صحافی، طلبہ، ٹور اینڈ ٹریول اور کیبل آپریٹرس سمیت مختلف کاروبار سے منسلک افراد اور عام لوگوں نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی ہے، اور مستقبل میں اسی جاری رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

reactions on 4g internet restoration
اننت ناگ: 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی پر لوگوں کا ردعمل

تقریبا 18 ماہ کے طویل عرصہ کے بعد فور جی انٹرنیت خدمات کو بحال کرنے کے بعد عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات سے منسلک افراد کافی خوش ہیں۔

صحافیوں، طلبہ، ٹور اینڈ ٹریول اور کیبل آپریٹرس سمیت مختلف کاروبار سے منسلک افراد اور عام لوگوں نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ دیر سے ہی صحیح لیکن حکومت کے اس فیصلہ سے انہیں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے بعد انہیں کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا تھا، تاہم ٹو جی سروس پر بھی وہ معقول طریقہ سے اپنا معمول کا کام نہیں کر پا رہے تھے، جس کے سبب وہ کافی پریشان تھے، تاہم فور جی سروس کی بحالی کے بعد کاروبار اپنی پٹری پر لوٹنے کی امید جاگ گئی ہے۔

وہیں صحافی بھی سرکار کے اس قدم پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہیں اسٹوریز فائل کرنے میں کافی دقتیں پیش آ رہی تھیں، بعض اوقات پر مواد روانہ نہ کر پانے کے سبب اپنی آرگنائزیشن کے سامنے پشیمانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔

طلبہ بھی فور جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کو لے کر کافی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے 18 ماہ کے طویل عرصہ کے دوران ان کی پڑھائی کافی متاثر ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی عدم دستیابی سے وہ آن لائن کلاسز دینے سے بھی قاصر تھے، جس کے سبب ان کا مستقبل داؤ پر لگ گیا تھا۔

وہیں کیبل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ فور جی خدمات کی بحالی کے بعد انہوں نے راحت کی سانس لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی عدم موجودگی کے دوران ان کو کافی نقصان ہوا ہے، فور جی خدمات میسر نہ ہونے کے سبب وہ صارفین کو معقول کیبل سروس فراہم نہیں کر پا رہے تھے۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو ریاست کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 کی تنسیخ سے ایک روز قبل تمام تر مواصلاتی نظام کو معطل کیا گیا تھا، تاہم کچھ عرصہ بعد ٹو جی سروس کو بحال کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.