ETV Bharat / state

اننت ناگ: چار برسوں سے رابطہ سڑک کی تعمیر نا مکمل، عوام پریشان - سڑک کی خستہ حالی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سونبراری ماگم کے لوگ رابطہ سڑک پر سست رفتاری سے جاری کام کی وجہ سے گونا گوں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اننت ناگ: چار برسوں سے رابطہ سڑک کی تعمیر نا مکمل، عوام پریشان

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 4:30 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سونبراری اور ماگم کوکرناگ کے لوگوں کے لئے اگرچہ انتظامیہ نے نئی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ تیار کرکے اس پر تعمیر کا کام شروع کیا، تاہم چار سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی سڑک کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2016میں پی ایم جی ایس وائے اسکیم (PMGSY) کے تحت پانچ کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر و کشادگی کا کام شروع کیا گیا۔

اننت ناگ: چار برسوں سے رابطہ سڑک کی تعمیر نا مکمل، عوام پریشان

سٹرک کی کشادگی کے دوران کئی مکانات کو منہدم کرکے انہیں معاوضہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم مقامی باشندوں کے مطابق انہیں ابھی تک پورا معاوضہ فراہم نہیں کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں عبور و مرور میں روزانہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انکے مطابق سونبرابری کی 80فیصد آبادی کو اس سڑک کے ذریعے سفر کرنا پڑتا ہے تاہم اتنے طویل عرصے سے سڑک کی مرمت مکمل نہ ہونے سے انہیں روزانہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پرتا ہے۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کئی دیہات کو تحصیل سڑک سے ملاتی ہے جن میں سونبراری اور ماگم قابل ذکر ہیں، جو تقریباً 1200 کمبوں پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ کلو میٹر طویل سڑک پر کئی مقامات پر مکانات کے علاوہ درختوں کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں کاٹنے کے لیے متعلقہ محکمہ اور پی ایم جی ایس وائی کے درمیان سنجیدہ اقدامات اور کاغذی کارروائی میں سستی برتی جا رہی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرکے عوام کی مشکلات کو دور کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.