ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی کے لیے پی ڈی پی ذمہ دار : گلزار وانی - abrogation of article 370

کانگریس کے سینئر رہنما گلزار احمد وانی نے کہا کہ 'اگر محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ رشتہ نہیں جوڑا ہوتا تو ریاست کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹانے کی نوبت نہیں آتی۔

کانگریس کے سینئر رہنماء گلزار احمد وانی
کانگریس کے سینئر رہنماء گلزار احمد وانی
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 6:02 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما گلزار احمد وانی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے لیے پی ڈی پی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے اننت ناگ میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ '2015 کے انتخابات کے بعد نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے محبوبہ مفتی کو متحدہ طور ریاست میں حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم محبوبہ نے انہیں درکنار کر کے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا ۔

انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے اس وقت یہ کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کو ملک میں واضح اکثریت ملا ہے لہذا وہ ریاست کے دیرینہ مسلہ کو حل کر سکتے ہیں۔'

دفعہ 370 کے منسوخی کی ذمہ دار پی ڈی پی : گلزار وانی

انہوں نے کہا کہ 'جب بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ رشتہ ختم کیا تو محبوبہ مفتی نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوشش کی تھی۔ تب تک مرکزی سرکار کو اسمبلی تحلیل کرنے کا موقع ملا اور بی جے پی اپنے (ایجنڈے ) منشور کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ جس میں خاص کر دفعہ 370 اور 35 اے شامل ہیں۔'

گلزار وانی نے مزید کہا کہ 'دفعہ 370 کو ختم کرکے ریاست کی عظمت اور تشخص پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ لہذا ریاست کے خصوصی درجہ کو دوباہ بحال کرنے کے خاطر اگر یہاں کی سیاسی پارٹیاں (گپکار ڈکلیریشن ) اکٹھے ہو گئیں تو یہ ایک اچھا قدم ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.