ETV Bharat / state

اننت ناگ: ہسپتال خود بیمار، مریضوں کا علاج کہاں ہوگا

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 8:45 AM IST

مقامی لوگوں کے مطابق بعض اوقات مریضوں کے لیے بیڈس دستیاب نہیں ہوتے ہیں جس دوران ایک بیڈ پر ایک سے زیادہ مریضوں کو رکھنا پڑتا ہے

زچہ بچہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

ضلع اننت ناگ کے شیر باغ میں قائم زچہ بچہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہسپتال کی عمارت کافی پرانی ہے جو خستہ حال ہو چکی ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے مذکورہ ہسپتال کی عمارت کو غیر محفوظ قرار دیا ہے، اس کے باوجود انتظامیہ ہسپتال کو لے کر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اگرچہ انتظامیہ نے زچہ بچہ ہسپتال کو زیر تعمیر رحمت عالم ہسپتال منتقل کرنے کے منصوبہ کو کئی برس قبل منظوری دی ہے تاہم اسے منتقل کرنے کے خواطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں، جس پر عوامی حلقوں میں کافی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی غیر محفوظ عمارت کبھی بھی گر کر بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔

120 بیڈ والا یہ زچہ بچہ واحد ہسپتال جنوبی کشمیر کے چار اضلاع ،اننت ناگ ،کولگام،شوپیاں اور پلوامہ کے علاوہ پیر پنچال خطے کے اضلاع کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مذکورہ ہسپتال پر مریضوں کا کافی دباؤ رہتا ہے۔

تاہم بنیادی ڈھانچہ کی کمی کی وجہ سے بیماروں ،تیمارداروں اور ہسپتال عملہ کو نہ صرف مشکلات کا سامنا ہے بلکہ خستہ عمارت کی وجہ سے ان کی جان کو بھی خطرہ لاحق رہتا ہےوہیں ہسپتال میں جگہ کی کمی پائی جا رہی ہے۔

بعض اوقات مریضوں کے لیے بیڈس دستیاب نہیں ہوتے ہیں جس دوران ایک بیڈ پر ایک سے زیادہ مریضوں کو رکھنا پڑتا ہے۔ ادھر ہسپتال کا احاطہ گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔

جموں و کشمیر کو جلد ملے گا ڈیجیٹل ٹیکسیوں کا تحفہ

غیر فعال ڈرینیج نظام اور احاطہ میں گاربیج ڈمپنگ کی موجودگی سے ہسپتال کا ماحول آلودہ ہو گیا ہے۔

بدبو کی وجہ سے نہ صرف بیماروں کو تکلیف ہوتی ہے بلکہ تیمارداروں کو بھی بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔ وہیں ہسپتال شہر کے گنجان جگہ پر قائم ہے۔ تنگ سڑکوں پر روزانہ ٹریفک جام ہو جاتا ہے جس دوران مریضوں کو ہسپتال لانے یا ریفر کرنے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔ بعض اوقات ایمرجنسی کی صورت میں مریض کے جان جانے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مذکورہ ہسپتال کو جلد از جلد رحمت عالم ہسپتال منتقل کرنے کی اپیل کی۔

ادھر ای ٹی وی بھارت نے جب اس سلسلہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ رحمت عالم ہسپتال کا کام آخری مرحلے میں چل رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ جلد ہی اس کا تعمیری کام مکمل کیا جائے گا جس کے بعد زچہ بچہ ہسپتال شیر باغ کو رحمت عالم ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال میں صاف و صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.