ETV Bharat / state

پنزگام: پُل پار کرنے سے لوگ کیوں ڈرتے ہیں؟

ضلع اننت ناگ کے پنزگام میں نالہ برنگی پر تعمیر شدہ عارضی پُل لوگوں کے لیے مصیبت کا باعث بنا ہوا ہے۔

اننت ناگ: پُل کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام  پریشان

author img

By

Published : May 29, 2020, 12:29 PM IST

ضلع اننت ناگ کے پنزگام، پہرو، صوف کوکرناگ اور اس سے ملحقہ کئی علاقوں کے لوگ نالہ برنگی سے ہو کر گزرتے ہیں، تاہم عارضی پُل کی وجہ سے لوگوں میں خوف طاری رہتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نالے پر لکڑی کا پُل بنایا گیا ہے۔ تاہم مقامی لوگ خاص کر بچے اور بزرگ اس پُل کو پار کرنے سے ڈرتے ہیں، کیونکہ یہ پُل کھبی بھی گر سکتا ہے۔

اننت ناگ: پُل کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا ہے کہ 'ان علاقوں میں جب بھی کوئی بیمار ہوتا ہے تو انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

لوگوں نے کہا ہے کہ کئی مرتبہ ان کے مویشی نالہ برنگی کی نظر ہو گئے جبکہ چند روز قبل ایک نوجوان غرقاب ہوگیا، لوگوں کے مطابق جب بھی اس نالے میں پانی کی سطح بڑھتی ہے تو انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا ناممکن ہوجاتا ہے اور یہ سارا علاقہ تحصیل ہیڈ کوارٹرسے منقطع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر چہ گاؤں کے لوگوں نے کئی بار حکام کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ تاہم ابھی تک ہماری اس دیرینہ مانگ کو حکام نے سُننے کے باجود نظر انداز کر دیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشانِ حال ہیں۔''

لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے پُر زور اپیل کی ہے کہ اس پُل کی تعمیر نو کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.