پہلگام: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بٹکوٹ سریچن جنگلات میں سکیورٹی فروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں حزب المجایدین کا ٹاپ کمانڈر سمیت تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔IGP Kashmir On Pahalgam Encounter
کشمیر زون پولیس کے آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے کوکرناگ میں حزب المجاہدین کا ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا تھا۔ عسکریت پسند کی شناخت اسحاق شیر گوجری کے طور پر ہوئی ہے۔ رات بھر بوچھ تاچھ کرنے کے بعد گرفتار عسکریت پسند نے کچھ لیڈ سکیورٹی فورسز کو دی، جس کے بعد فروسز نے آج ان علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔IGP Kashmir On Pahalgam Encounter
انہوں نے کہا بٹکوٹ سریچن علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں کو پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا۔ ان ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں مولوی اشرف اور ان کے دو ساتھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا اشرف مولوی ضلع اننت ناگ میں عام شہروں کے ہلاک کرنے میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا اننت ناگ مین گزشتہ برس سرپنچ اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت میں اشرف مولوی شامل تھا۔ وجے کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے پہلے اس علاقے میں سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں آگے سے بھی سرچ آپریشن جاری رہیں گے تاکہ یاترا پرامن طریقے سے منعقد ہو۔
مزید پڑھیں:
- Encounter in Pahalgam: پہلگام تصادم میں حزب المجاہدین کے ٹاپ کمانڈ سمیت تین عسکریت پسند ہلاک
- Militant Arrested in Kokernag: کوکرناگ میں حزب المجاہدین کا عکسریت پسند گرفتار
انہوں نے کہا کہ علاقت میں عسکریت پسندوں کا ہیڈ آوٹ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ عسکریت پسند یاترا پر حملہ کر نے والے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاترا کو خوشگوار طریقے سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی فروسز پوری طرح سے تیار ہیں اور اس میں مزید تیاریاں کی جارہی ہیں۔