ETV Bharat / state

پہلگام: خستہ حال سڑک پر سیاحوں کی حکومت پر نکتہ چینی - سڑک بہت خراب

خوبصورت سیاحتی مقام پہلگام میں چندن واڑی کے راستے سے ہی یاتری امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہوتے ہیں، تاہم اس سڑک کی ابتر حالت سے نہ صرف مقامی باشندوں بلکہ سیاحوں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پہلگام: خستہ حال سڑک پر سیاحوں نے سرکار کی  تنقید کی

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 6:12 PM IST

ضلع اننت ناگ سے پہلگام تک اگرچہ سڑک کی حالت قدرِ بہتر ہے لیکن پہلگام سے چندن واڑی تک کا سفر سڑک کی ابتر حالت سے کافی مشکل بن جاتا ہے۔

پہلگام سے چندن واڑی جانے والی سڑک پر اکثر مقامات پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں جن میں جمع گندہ پانی مقامی آبادی کے لیے باعث عذاب بن چکا ہے۔

پہلگام: خستہ حال سڑک پر سیاحوں نے سرکار کی تنقید کی

حکام کی جانب سے امرناتھ یاترا کو محفوظ، یاتریوں کے لیے آرام دہ بنانے کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن چندن واڑی کی سڑک کا مشاہدہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انتظامیہ کو ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

خستہ حال سڑک کے حوالے سے پہلگام کی سیر و تفریح پر آئے سیاحوں نے کہا: ’’سیاحوں اور یاتریوں کے لیے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی رہ گئی ہے۔‘‘

سیاحوں کا کہنا ہے کہ ’’کشمیر کا سب سے خوبصورت مقام پہلگام ہے، ہم اس مقام کو کبھی نہیں بھول پائیں گے۔''

تاہم سڑکوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’پہلگام سے چندن واڈی تک کی سڑک بہت خراب ہے اور حکومت کو اس سڑک کی مرمت کرنی چاہئے کیونکہ امرناتھ گھپا کا مرکزی راستہ یہیں سے گزرتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.