جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے، اور کئی امیدواروں کی جانب سے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش جاری ہے۔
جس کے لئے ڈی ڈی سی اُمیدوار لوگوں کے پاس جا کر ان کو مختلف قسم کا بھروسہ دلا رہی ہے۔
اسی ضمن میں حلقہ انتخاب کوکر ناگ کے بلاک ساگم سے پیپلز کانفرنس اُمیدوار محمد سلیم پرے نے اپنے کارکنان کے ساتھ بلاک ساگم میں روڑ شو کا انعقاد کیا اور علاقے میں لوگوں سے مخاطب ہوکر لوگوں کو ان کے حق میں ووٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ ڈی ڈی سی انتخاب میں جیت گئے تو وہ لوگوں کی فلاح کے لئے کام کریں گے، پرے کے ہمراہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے کئی سینیئر رہنما بھی موجود تھے۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق جج سعید توقیر نے کہا کہ 'گپکار الائنز کے امیداور ہی بھاری اکثریت سے جیت درج کر لیں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'بلاک ساگم میں بنیادی سہولیات کا کافی فقدان ہے، جن کو دور کرنے میں ان کا منتخب امیدوار ہی دور کر سکتا ہے۔