کوکرناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقۂ انتخاب کوکرناگ کے ایک دور افتادہ لہئن ون نامی علاقہ میں شام دیر گئے مشتبہ طور پر ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لہئن ون کی نرسری میں ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے، جس سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق لہئن ون گاؤرن علاقہ میں ایک شخص جس کا نام غلام محی الدین راتھر ولد عبدل خالق ساکن متہندو بتایا جا رہا ہے۔ جو محکمہ ہاٹیکلچر میں کام کر رہے تھے، جس کی لاش لہئن ون میں قائم ہیزل نٹ نرسری سے برآمد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Man Found Dead in Srinagar: سرینگر میں مقامی شخص کی پُراسرار حالت میں موت
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص اتوار کی دوپہر اپنے گھر میں کھانا کھانے کے بعد پاس میں موجود ہیزل نٹ نرسری میں ڈیوٹی کے لیے نکلے، جس کے بعد شام کو علاقہ میں خبر گشت کرنے لگی کہ مذکورہ شخص مشتبہ طور پر فوت ہو چکے ہیں، جس سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی، حالانکہ اس دوران پولیس اسٹیشن لارنو میں مقامی لوگوں نے ایک لاش ملنے کی جانکاری دی۔ جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور کچھ ہی دیر بعد اس لاش کو نرسری سے بازیاب کیا گیا۔ اس ضمن میں مذکورہ شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس سلسلہ میں پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔