ETV Bharat / state

Nurses Day Celebrated in Anantnang: ایس ڈی ایچ سیر میں عالمی یوم نرس پر تقریب - اننت ناگ عالمی یوم نرس پر تقریب

دنیا بھر میں عالمی یوم نرس کی نسبت سے تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ وہیں اس موقعے پر جموں و کشمیر کے مختلف مقامات خاص طور پر طبی مراکز میں بھی تقاریب منعقد ہوئیں جس دوران نرسز کی خدمات اور مریضوں کی دیکھ بھال میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر نرسز کی سراہنا کی گئی۔

Nurses Day Celebrated in Anantnang: ایس ڈی ایچ سیر میں عالمی یوم نرس پر تقریب

author img

By

Published : May 13, 2023, 12:26 PM IST

اننت ناگ کے ایس ڈی ایچ سیر میں عالمی یوم نرس پر تقریب

اننت ناگ (جموں و کشمیر): ضلع اننت ناگ کے سب ضلع ہسپتال سیر، ہمدان میں عالمی یوم نرسز منایا گیا، اور اس دن کے مناسبت سے ہسپتال میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نرسز و نیم طبی عملہ سمیت ڈاکٹرس بھی موجود رہے، جس دوران صحت کے شعبہ میں ایک نرس کے کردار پر روشنی ڈالی گئی اور نرسز کی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر تاثرات کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں نرسز کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ ’’محکمہ صحت میں ایک نرس کا نہ صرف ایک بہت بڑا کردار ہے بلکہ یہ اس محکمہ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے۔ ایک نرس کا سماجی خدمات کے تئیں کلیدی کردار ہے، جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ مقررین نے مزید کہا کہ ’’مختلف چلینجز درپیش ہونے کے باوجود اپنے پیشہ ورانہ کام یا خدمات کو بخوبی نبھاتی آرہی ہیں، جنگ و جدل، کورونا وائرس، قدرتی آفات اور دیگر خطرات کے دوران بھی ایک نرس اپنے کام کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرتی، اور ہر وقت ڈاکٹرز کے ساتھ کاندھے سے کندھا ملا کر مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: International Nurses Day: نرسز ڈے پر وادی کی نرسوں نے کیا کہا

نرسز کے کردار پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا: ’’سماج میں نرس کو اپنی خدمات کی وجہ سے اسے اعلیٰ درجہ حاصل ہے، اور بے لوث سماجی خدمات کے جذبہ کے تصور کی عکاسی ہونے سے ایک نرس پر فخر محسوس کیا جا رہا ہے، کیونکہ ایک نرس ہر وقت بیماروں کی خدمات کو اپنا فرض منصبی سمجھ کر نہ صرف سماج میں اپنا رتبہ بڑھا رہی ہے بلکہ محکمہ کا سر بھی فخر سے بلند ہوتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: International Nurses Day: این ایچ ایم نرسز کی حکام سے اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.