اننت ناگ: جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں قائم سیٹ کالج میں نرسز ڈے Nurses Day Celebrated In Bijbehara منایا گیا۔ اس موقع پر کالج کے ڈائریکٹر طارق احمد اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ طلبا نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس دوران مقررین نے نرسز ڈے Nurses Day کی مناسبت سے نرسوں کے رول کو اجاگر کیا، جب کہ طلبا نے اس دوران ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے طلبا نے کہا کہ وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے موسم ناسازگار ہونے کے باعث ہم تقریب منا نہیں سکے تھے، جس کی وجہ سے آج یہاں پر نرسز ڈے منعقد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نرسز ہمیشہ تن دہی سے اپنے فرائض انجام دیتی آ رہی ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان کی عزت کریں۔
وہیں سیٹ کالج کے کارڈنیٹر رئیس احمد نے کہا کہ سماج میں نرسز کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی ہے جتنی انہیں ملنی چاہیے۔ جب کہ اگر ہسپتالوں کی بات کریں تو نرسز ہمیشہ تن من سے اپنے خدمات بخوبی انجام دیتی ہیں۔ Nurses Day Celebrated In Bijbehara
یہ بھی پڑھیں:
International Nursing Day celebrated in GMC Rajouri: جی ایم سی راجوری نے نرسوں کا عالمی دن منایا