ETV Bharat / state

نیلفن ٹاپ میں طبی شعبہ کا فقدان،لوگوں نے طبی مراکز کی مانگ کی - ہیلتھ سنٹر لارنو

Health Center in Nilphantop مقامی لوگوں نے کہا کہ کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی یا ابتدائی مرحم پٹی کرانے کے لئے انہیں پرائمری ہیلتھ سینٹر لارنو یا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ منتقل کرنا پڑتا ہے، جس کے لئے انہیں گاڑی والے کو کرایہ کے طور پر کثیر رقم ادا کرنا پڑتا ہے۔

nilphantop-residents-demand-health-center
نیلفن ٹاپ میں طبی شعبہ کا فقدان،لوگوں نے طبی مراکز کی مانگ کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 4:40 PM IST

نیلفن ٹاپ میں طبی شعبہ کا فقدان،لوگوں نے طبی مراکز کی مانگ کی

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نیلفن ٹاپ کوکرناگ کے ایک دور دراز پہاڑی علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقہ میں طبی شعبہ میسر نہ ہونے کے باعث علاقے کی کثیر آبادی سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔ لوگوں کے مطابق انہیں بیمار افراد کو کئی کلومیٹر دور پرائمری ہیلتھ سینٹر لارنو لے جانا پڑتا ہے، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی میں انہیں سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی یا ابتدائی مرحم پٹی کرانے کے لئے انہیں بیمار کو پرائمری ہیلتھ سینٹر لارنو یا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ منتقل کرنا پڑتا ہے، جس کے لئے انہیں گاڑی والے کو کرایہ کے طور پر کثیر رقم ادا کرنا پڑتا ہے،وہیں خاص کر حاملہ خواتین کی تشخیص، بچوں کی ٹیکہ کاری، ایمونائزیشن کے لئے کئی کلو میٹر دور لارنو جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب برفباری کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے تو وہ صدر مقام سے منقطع ہوجاتے ہیں، اس دوران اگر علاقے میں کوئی شخص بیمار ہوجاتا ہے تو اسے چارپائی پر اٹھا کر تقریباً گیارہ کلومیٹر دور پرائمری ہیلتھ سنٹر لارنو لے جانا پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ انہوں نے اس مسئلہ کا ازالہ کرنے کی غرض سے کئی مرتبہ انتظامیہ کی جانب رجوع کیا، تاہم لوگوں کی اس مشکلات کا ازالہ ممکن نہ ہو سکا۔مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس معاملے میں اپنی ذاتی مداخلت کر کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.