اننت ناگ: نیشنل یوتھ ویک کے سلسلے میں نہرو یوا کیندرا کی جانب سے گورنمنٹ ویمنز ڈگری کالج، اننت ناگ، میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب میں ایکسائز اینڈ ٹیکزیشن آفیسر ساؤتھ کشمیر حامد گنائی، نہرو یوا کیندرا کے ڈپٹی سربراہ محمد خلیل میر، اننت ناگ کے ڈی ڈی سی رکن نثار احمد کے علاوہ دیگر متعلقین سمیت مقامی طلبہ و طالبات کی کثیرت تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران سوامی وویک آنند کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکی قوم کے تئیں خدمات کو یاد کیا گیا۔ موجودہ صورتحال میں نوجوانوں کو درپیش مسائل اور منشیات میں نوجوانوں کی بڑھتی لت پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے پروگرام میں مدعو کیے گئے مقررین نے ان مسائل سے نمٹنے کے لئے سرکاری و سماجی سطح پر سخت اقدامات اٹھائے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔
مقررین نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’سرکاری نوکریاں سب کو فراہم نہیں ہو سکتی، نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ سرکاری اسکیموں سے استفادہ حاصل کرکے روزگار کے وسائل تلاش کریں۔‘‘ مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’پرائیویٹ سیکٹر میں روز گار کمائیں، نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کریں۔‘‘
مزید پڑھیں: Road Safety Week Shopian شوپیاں میں نیشنل روڈ سیفٹی ویک کے تحت تقریب کا اہتمام
پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سرکار کو چاہئے کہ یہاں بے روزگاری ختم کرنے کے لئے زور گار کے زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کیے جائیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو اور وہ بُری عادتوں سے دور رہ سکیں جس سے کشمیری نوجوانوں کے مستقبل میں نکھار پیدا ہو جائے۔‘‘