ETV Bharat / state

National Voters Day اننت آگ میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا - قومی ووٹرز ڈے

ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ وومنز کالج میں ایک بیداری پروگرام منعقد کرکے لوگوں میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت بتائی گئی اور انتخابی عمل سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ National voters day celebrated in anantnag

اننت آگ میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا
اننت آگ میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا
author img

By

Published : Jan 26, 2023, 10:11 AM IST

اننت آگ میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں 13ویں قومی ووٹرز ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس مناسبت سے ضلع بھر میں متعدد تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جب کہ سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ وومنز کالج اننت ناگ میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر نئے ووٹروں کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ضلع بھر میں مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ووٹروں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ وومنز کالج اننت ناگ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ مرکزی تقریب میں بڑی تعداد میں نئے ووٹروں نے شرکت کی۔ نوجوان ووٹرز کو انتخابی عمل سے متعلق مختلف مراحل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

مزید پڑھیں:۔ بجبہاڑہ میں قومی یوم رائے دہندگان منایا گیا

اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلباء، ڈگری کالج کی طالبات میں ووٹ کی اہمیت اور ملک کے انتخابی عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ و ڈسٹرکٹ الیکشن افسر بشارت قیوم نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کو ووٹ کی اہمیت اور انتخابی عمل سے آگاہ کر سکتے ہیں جو ملک کی مجموعی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان خود کو بطور ووٹر رجسٹر کروائیں۔ قومی ووٹرز ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹر کسی قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ وہیں کالج کی طالبات نے مختلف ثقافتی پروگرامز پیش کرکے لوگوں میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت بتائی اور انتخابی عمل سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:۔ National Voters' Day program at Barabanki: بارہ بنکی میں قومی ووٹرز ڈے پروگرام کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.