جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے ایک سال مکمل ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی خواتین سیل کی جموں و کشمیر کی نائب صدر رمیسا رفیق نے اننت ناگ کے لال چوک پر قومی پرچم لہرایا۔
اننت ناگ میں گزشتہ روز سے سخت ترین بندشیں اور امتناعی احکامات نافذ ہیں لیکن اس کے باوجود رمیسا رفیق نے قومی پرچم کشائی کی اور دفعہ 370 کی منسوخی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رمیسا رفیق نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے نہ صرف جموں و کشمیر کا ملک کے ساتھ رشتہ مضبوط ہوا بلکہ ترقی کی نئی راہیں بھی ہموار ہوئی ہیں۔