ETV Bharat / state

برفباری سے مُشک بُدجی چاول اگانے والے کسان کافی خوش - کشمیر کی فصلیں

وادی کشمیر میں جہاں رواں برس بھاری برفباری سے عام زندگی کافی حد تک متاثر رہی، وہیں دوسری جانب بروقت برفباری ہونے سے مُشک بُدجی چاول اگانے والے کسان کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

برفباری سے مُشک بُدجی چاول اگانے والے کسان کافی خوش

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 8:31 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کا ساگم علاقہ جہاں سینکڑوں کوئنٹل کی تعداد میں مشک بدجی نامی چاول اگایا جاتا ہے۔ اس چاول کو نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی کافی حد تک پسند کیا جاتا ہے۔ سال 2011 میں اس وقت کے وزیر زراعت غلام حسن میر نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کھیتوں میں مشک بدجی نامی چاول اگائے حالانکہ مُشک بُدجی اگانے میں سب سے پہلے کوکرناگ کے ساگم علاقہ کے لوگوں نے پہل کی، مُشک بُدجی دنیا کے سب سے مشہور ترین چاولوں میں بہترین چاول تصور کیا جاتا ہے جو کہ صرف ملک کی یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے ساگم علاقے میں اچھی خاصی مقدار میں اگایا جاتا ہے۔

برفباری سے مُشک بُدجی چاول اگانے والے کسان کافی خوش
مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال خشک سالی کی وجہ سے انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کا کہنا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے مشک بدجی کی پیداوار قلیل تعداد میں ہوئی چونکہ وقت پر مُشک بُدجی کے کھیتوں کو پانی کی عدم دستیابی رہی، جس کی وجہ سے کھیت کھلیان سوکھ گئے، نتیجتاً مشک بدجی چاول کی پیداوار میں کافی گراوٹ ہوئی جس کا خمیازہ کسانوں کو اٹھانا پڑا۔ تاہم رواں سال بروقت برفباری ہونے سے مُشک بُدجی چاول کی پیداوار میں اچھا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

محکمہ زراعت کے افسران کا ماننا ہے کہ وادی میں بر وقت برفباری زراعت اور شعبہ باغبانی کے لیے بہت ہی مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ یہاں کے کسان اسی چیز پر منحصر ہے۔

زراعت کے شعبے سے وابستہ ایگریکلچر ایکسٹینشن آفیسر جاوید احمد کا کہنا ہے کہ اگر وقت پر برف نہیں گرتا تو اس سے کسانوں کو کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی میں بروقت کی برفباری یہاں کے پہاڑوں میں نئی جان ڈال دیتا ہے جبکہ بعد میں سالہا سال یہی برف ہمارے ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی صورت میں بہتا رہتا ہے، جو یہاں کی زرعی اراضی کے ساتھ ساتھ شعبہ باغبانی کی پیداوار میں چار چاند لگا دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.