ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ میں بی ڈی سی انتخاب منعقد ہوا۔ اس میں آزاد امیدوار علی محمد نے جیت درج کی۔ علی محمد نے کانگریس کے اپنے نزدیکی حریف محمد رمضان کو شکست دی۔
پیر شاہ باز کے ڈی ڈی سی کے لیے نامزد ہونے کے بعد یہ نششت خالی ہوئی تھی۔ اس کے بعد آج بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ضمنی انتخابات عمل میں لاکر اس نشست کو پر کیا گیا۔
اس موقع پر پنچ اور سرپنچ نے ووٹنگ کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے مقامی پولیس و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ ڈی ڈی سی رکن پیر شاہ باز نے بھی انتخابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔