ضلع اننت ناگ کے ایم پی نے آج اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں ضلع افسران کے ساتھ اجلاس کیا۔ رکن پارلیمنٹ نے جنوبی کشمیر کے لئے جاری کئے گئے 1.50 کروڑ روپئے کے مخطلف محکموں جس میں سے وینٹیلیٹروں، پی پی کٹس اور فیس ماسکوں کی خریداری کے لئے اننت ناگ ضلع کے لئے 45 کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے کی جانکاری حاصل کی۔
انہوں نے انجینئرز کو دور دراز علاقوں کے لوگوں کو پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی کے لئے درپیش مشکلات کو بھی دیکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اننت ناگ میڈیا کمپلیکس کی تعمیر شروع کرنے کے لئے ڈی سی، اننت ناگ کو بھی ہدایت دی، جو ضلع کے صحافی کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہاڑ کھسکنے سے سڑک پر مٹی اور پتھروں کے ڈھیر
انہوں نے بجلی نظام اور تباہ شدہ ٹرانسفارمروں کی مرمت کے لئے ورکشاپس کو مکمل طور پر فعال بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے پہلگام کے سیٹھر، گوجر بستیوں کو ترجیحی طور پر پینے کا پانی مہیا کرانے کی بھی ہدایت دی۔
اس موقع پر ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال شانگس اور کوکر ناگ میں ڈیجیٹل ایکس رے اور یو ایس جی لگائے جا رہے ہیں۔
مٹینگ میں ضلع افسران کے علاوہ پنچ سرپنچوں اور سیاسی لیڈروں نے بھی شرکت کی۔