جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے اہلن گڈول علاقے میں بدھ کے روز ایک 36 سالہ شخص، جو تقریبا ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوا تھا، ایک ڈرینیج سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک 16 اپریل سے لاپتہ تھا اور ان کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی اور طبی ضابطوں کی تکمیل کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔
دریں اثنا لواحقین سمیت مقامی لوگوں نے نارہ بازی کی، احتجاج میں شامل مظاہرین مانگ کر رہے تھے قاتل کو سزا دو کے نارے بلند کر رہے تھے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔