ETV Bharat / state

کوکرناگ: 10 سالہ لڑکے کی ڈوبنے سے موت - نابالغ لڑکا برنگی نالہ میں ڈوب کر غرق آب

پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

10 سالہ لڑکا ڈوبی
10 سالہ لڑکا ڈوبی
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 7:04 PM IST

Updated : Aug 21, 2020, 10:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ساگم علاقے میں جمعہ کے روز ایک نابالغ لڑکا برنگی نالہ میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

10 سالہ لڑکے کی ڈوبنے سے موت

برینگی نالہ میں غرق آب ہوئے بچے کی شناخت شعیب حسن بٹ ولد غلام حسن ساکنہ ساگم کے بطور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ کا صوف شالی علاقہ پینے کے پانی سے محروم

ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

مشرف کے والد کا کہنا ہے کہ وہ علاقہ کے دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اسی اثنا میں بچے کا پیر پھسل گیا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ مشرف مقامی نالے میں گر کر لقمہ اجل بن گیا۔

اگرچہ بچے کو ڈھونڈنے کے لئے علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں کے ساتھ ساتھ کوکرناگ پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے کافی محنت کی، تاہم ابھی تک بچے کا کوئی سراغ نہیں ملا، جس کی وجہ سے افرد خانہ پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امدادی کاروائی جاری ہے۔ کوکرناگ پولیس ایس ڈی آر ایف اور 19 آر آر کی مشترکہ کاروائی آخری اطلاع ملنے تک جاری تھی۔

Last Updated : Aug 21, 2020, 10:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.