ETV Bharat / state

لشکر طیبہ کا گروہ بے نقاب کرنے کا دعویٰ، چار گرفتار

اننت ناگ پولیس نے عسکریت پسندوں کے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 7:25 PM IST

militants module busted
militants module busted

اننت ناگ پولیس کے مطابق گرفتار افراد آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے علاقے کے نوجوانوں کو عسکریت پسندی سے وابستہ معاملات کے سلسلہ میں تربیت دے رہے تھے۔

اس کے علاوہ انہیں عسکری تنظیموں، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین میں شمولیت کی ترغیب بھی دے رہے تھے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ضلع بارہمولہ کے رہنے والے عامر ریاض لون کو گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ ملزم سے الیکٹرانک آلات اور دیگر مشتبہ مواد بر آمد کیا گیا۔ جس کا تجزیہ کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم عسکریت پسند ہلال شیخ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اس کے انکشاف پر یہ بات سامنے آئی کہ ریاض کا ایک ساتھی ضلع اننت ناگ کے سیر ہمدان علاقہ کے رہنے والے اویس احمد کے رابطہ میں تھا۔ جو دھماکہ خیز مواد تیار کر رہا ہے. جس کے بعد اسے بھی فوراً گرفتار کیا گیا.

مزید تفتیش کے بعد دو دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت ضلع پلوامہ کے راجپورہ قاضی محلہ کے رہنے والے تامل صہیب مظفر قاضی اور کولگام کیموہ کے رہائشی طارق احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ صہیب مظفر قاضی براہ راست لشکر طیبہ کے سرگرم عسکریت پسند عاقب ڈار کے ساتھ رابطے میں تھا اور اسے سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کے لیے ہینڈ گرینیڈ فراہم کیا گیا تھا جو بعد میں پولیس نے اس سے بر آمد کیا۔

وہیں طارق ڈار کے سرگرم عسکریت پسند اسلم ڈار کے ساتھ رابطے پائے گئے۔

پولیس کے مطابق یہ پورا گروہ لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کے لیے کام کر رہا تھا اور اننت ناگ قصبے میں دھماکہ کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ اس ماڈیول کے تمام ملزمین وادی کے نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کے بعد بڑے حادثے کو ٹالا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان نوجوانوں کو بھی بچایا گیا جو اس آن لائن ماڈیول کی سازش سے متاثر ہو رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.