ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ جبلی پورہ علاقہ میں ہفتہ کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے دو عام شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں عام شہری زخمی ہو گئے۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے دونوں نے دم توڑ دیا۔
دونوں کی شناخت شاہنواز احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ اور سنجید احمد پرے ولد عبدالعزیز پرے کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
شاہنواز احمد پیشے سے ڈرائیور ہے جبکہ سنجید احمد پرے ایک دانت کا ڈاکٹر ہے۔
زخمی شخص کو نازک حالت میں سرینگر کے سکمز منتقل کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔