ETV Bharat / state

اننت ناگ: زیرالتوا جما بندی کو مقررہ مدت کے اندر تیار کرنے کی ہدایت - فیز آف ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام

ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت جمع بندیوں کی تیاری اور اس سے جڑے کام کاج کی پیش رفت کا جائزہ کے لیے اجلاس منعقد کیا۔

زیرالتوا جما بندی کو مقررہ مدت کے اندر تیار کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 8:22 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام (Digital India Land Records Modernization Programme)کے تحت جمع بندیوں کی تیاری اور اس سے جڑے کام کاج کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز جنوبی کشمیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شاہ نے اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع کے متعلقہ تحصیلداروں کا اجلاس ہیڈکوارٹر ہرناگ اننت ناگ میں منعقد کیا۔

زیرالتوا جما بندی کو مقررہ مدت کے اندر تیار کرنے کی ہدایت
کارروائی کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نے اس معاملے کے تعلق سے تحصیلداروں کے ذریعہ کیے گئے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر آگاہ کیا گیا کہ '394 دیہاتوں میں 392 جما بندیاں اور 347 دیہاتوں میں بالترتیب اننت ناگ اور پلوامہ میں 342 جمابندی مکمل ہوچکی ہیں۔وہیں بالترتیب کولگام اور شوپیاں کے 273 دیہاتوں میں، 254 جمابندیاں اور 240 دیہاتوں میں سے 228 جمابندیاں مکمل ہوچکی ہیں۔ ڈاکٹر شاہ نے متعلقہ تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ زیر التوا جمابندیوں کو 13 جون 2021 کو ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں جمع کروائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.