میٹنگ کے دوران کورونا وائرس کے بارے میں عوامی بیداری مہم چلانے کے بارے میں گفتگو شنید کی گئی۔
خالد جہانگیر نے کہا کہ ضلع میں ابھی تک اس طرح کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع کے ہر کونے تک عام عوام کو کورونا وائرس کی علامات و احتیاطی اور بچاؤ تدابیر کے سلسلے میں زور دار مہم شروع کریں اور عوام کو اس خطرناک وائرس کے بارے میں آگاہ کریں۔
میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے کہا کہ لور منڈا اور قاضی گنڈ کے مقام پر طبی ماہرین وادی میں داخل ہونے والے مسافروں کا عبوری معائنہ کریں گے، تاکہ اس خطرناک وائرس کو وادی میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مریضوں کے لیے ضلع ہسپتال اننت ناگ میں ایک مخصوص وارڈ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور ان سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔