ETV Bharat / state

اننت ناگ میں میڈیکل کالج کی تعمیر نامکمل - kashmir hospitals

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیکل کالج اننت ناگ کے تعمیری کام مکمل کرنے میں حکومت پر ناکامی کا الزام مقامی لوگوں نے لگایا ہے۔

اننت ناگ: میں میڈیکل کالج کی تعمیر نامکمل

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 5:51 PM IST

ضلع اننت ناگ کے دیالگام میں سرکاری میڈیکل کالج کے مین کیمپس کا تعمیراتی کام نومبر 2016 میں شروع کیا گیا تھا، 156 کنال اراضی پر مشتمل اس پروجیکٹ کا تعمیراتی کام جموں و کشمیر پبلک کنسٹرکشن کارپوریشن نے ہاتھ میں لیا ہے، 139 کروڑ کے اس پروجیکٹ کو 2 برسوں کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

اننت ناگ میں میڈیکل کالج کی تعمیر نامکمل

تاہم حکومت اس منصوبہ کو اپنے مقررہ ڈیڈلائن تک مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اگرچہ حکومت کی جانب سے نومبر 2019 اس منصوبہ کی پانچویں اور آخری ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی، تاہم تعمیراتی کام سست رفتاری سے ہونے کے سبب حکومت اسے ایک بار پھر اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

اس ضمن میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت گیلانی نے کہا کہ کووڈ19 کی وجہ سے زیر تعمیر میڈیکل کالج کے مین کیمپس کے تعمیراتی کام میں رکاوٹیں حائل ہو گئی۔

کیا بی جے پی کے لیے سکیورٹی کے خدشات نہیں: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ جے کے پی سی سی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تعمیراتی کام میں سرعت لائیں اور دسمبر 2020 میں اسے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2016 میں حکومت کی جانب سے مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں 5 سرکاری میڈیکل کالجس کے قیام کے منصوبے کو منظوری دی گئی تھی۔

یہ میڈیکل کالجس تقریباً 695 کروڑ کی لاگت سے راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، بارہمولہ اور اننت ناگ اضلاع میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

طبی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے اور عوام کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ طبی تعلیم خاص کر ایم بی بی ایس کے خواہش مند طلبہ کے لیے یہ میڈیکل کالجس کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.