ETV Bharat / state

کوکرناگ: سڑک سے برف نہ ہٹانے پر عوام برہم

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 12:43 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں سڑکوں سے برف ہٹانے میں مکینکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ ناکام۔ عوام نے اس معاملے میں متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل کی۔

Snow On Roads
سڑک سے برف

حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لوگوں کا الزام ہے کہ مختلف علاقوں کی سڑکوں سے محکمہ مکینکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ برف ہٹانے میں ناکام ہو چکا ہے۔ بچکن ناڑ، ماگرے پورہ سے تحصیل مقام کی جانب جانے والی اہم سڑک بند پڑی ہوئی ہیں۔ جس کے باعث لوگ گھروں میں ہی محصور ہو گئے ہیں۔ برف باری کے سبب رابطہ سڑک بند ہو چکی ہے۔

سڑک سے برف

بچکن ناڈ کوکرناگ کے لوگوں نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل کئی دنوں تک برف باری کے نتیجے میں مذکورہ علاقہ تحصیل مقام سے منقطہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے وہ محکمہ مکینکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو رابطہ کر رہے ہیں کہ علاقہ کی رابطہ سڑک سے برف ہٹانے کا کام عمل میں لایا جائے تاکہ مقامی لوگوں کی آواجاہی ممکن ہو سکے، تاہم مذکورہ محکمہ عدم توجہی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ جس کے سبب علاقے کے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپوارہ کے دوردارز علاقوں کی سڑکیں تا حال برف سے بند

ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ مکینکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسیسٹنٹ ایگزیکوٹیو انجینیئر بنیامن ٹھاکر کی نوٹس میں لانا چاہا تو مذکورہ آفیسر نے فون نہیں اٹھایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.